راولپنڈی میں 14 سالہ بچی کو اغوا کے بعد بے دردی سے قتل

راولپنڈی:راولپنڈی میں 14 سالہ بچی کو اغوا کے بعد بے دردی سے قتل کردیا گیا۔

راولپنڈی ڈھوک حسو سے دو روز قبل لاپتہ ہونے والی چودہ سالہ بچی کی بوری بند لاش لیڈیز پارک کیرج فیکٹری روڈ سے برآمد ہوئی۔

چودہ سالہ مصباح 22 جنوری کو گھر سے دوکان پر بوتل لینے گئی لیکن واپس گھر نہیں آئی اور لاپتہ ہو گئی تھی، بچی کے اغواء کا مقدمہ 23 جنوری کو تھانہ رتہ امرال میں اسکے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

مدعی مقدمہ نے بچی کی لاش کو شناخت کرلیا، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس کے مطابق بچی کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کیا گیا یا نہیں یہ بات پوسٹ مارٹم میں سامنے آئے گی۔

لاش ملنے کی اطلاع پر ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انوسٹیگیشن، ایس پی راول پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے، موقع سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، وقوعہ کی تمام زاویوں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

Check Also

سوات:‌ سیدو شریف اسپتال میں 6افغان ڈاکٹروں کو کام سے روک دیا گیا

سوات: صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں واقع سیدو شریف اسپتال میں چھ افغان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *