مون سون ہوائیں ملک میں داخل، کراچی میں بھی بارش کی پیشگوئی

کراچی: مون سون ہوائیں ملک میں داخل ہوگئیں جس کے زیر اثر کراچی میں بھی بارش کی پیشگوئی کر دی گئی۔


محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق آج اور کل مطلع جزوی ابرآلود، بوندا باندی اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ دیہی سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم وخشک رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں جمعہ 3 جولائی کو ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ گھوٹکی، سکھر، لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ، جیکب آباد، نوشہرو فیروز میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح شہر کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

شہر کا مطلع جزوی ابر آلود اور مرطوب رہنے کے ساتھ کبھی کبھار تیز ہوائیں چل سکتی ہیں، آج اور کل رات و صبح کے اوقات میں کہیں کہیں بوندا باندی کا امکان ہے۔

Check Also

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان

کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔کاروباری ہفتے کے چوتھے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *