عالیہ بھٹ کی سابق اسسٹنٹ 76لاکھ روپے کے فراڈ میں گرفتار

معروف بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی سابقہ پرسنل اسسٹنٹ ویدیکا پرکاش شیٹی کو ممبئی پولیس نے تقریباً 76 لاکھ روپے کے مبینہ مالیاتی فراڈ کے الزام میں بنگلور سے گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق شیٹی ایٹرنل سن شائن پروڈکشنز پرائیویٹ لمیٹڈ میں سیکریٹری کے طور پر کام کر رہی تھیں، یہ کمپنی عالیہ بھٹ کی ذاتی فلم پروڈکشن کمپنی ہے، اپنی حیثیت کے باعث انہیں مالیاتی معاملات تک مکمل رسائی حاصل تھی، جس کا مبینہ طور پر غلط استعمال کرتے ہوئے انہوں نے اگست 2022ء سے 2024ء کے درمیان کمپنی کے اکاؤنٹ سے خطیر رقم غبن کی۔

یہ شکایت عالیہ کی والدہ سونی رازدان نے رواں سال ممبئی کے جوہو پولیس اسٹیشن میں درج کرائی تھی، جس کے بعد 23 جنوری 2025ء کو شیٹی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

ادھر عالیہ بھٹ ان دنوں اپنی نئی فلم ’الفا‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جسے شِو راویل ڈائریکٹ کر رہے ہیں اور یہ یش راج فلمز کے بینر تلے بن رہی ہے۔ فلم کی ریلیز 25 دسمبر کو متوقع ہے۔

Check Also

اسرائیل کی یمن پر بمباری، حوثیوں کے وزیراعظم اور متعدد وزرا جاں بحق

اسرائیل کی یمن پر ہونے والی بمباری میں حوثیوں کے وزیراعظم احمد الرہوی متعدد وزرا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *