چیئرمین پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمٰن سےٹیلیفونک رابطہ، مجودہ صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے امیر جمعیت علمائے اسلام پاکستان مولانا فضل الرحمٰن صاحب سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور مجودہ صورتحال پر بات کی۔
بیرسٹر گوہر نے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ روا رکھے گئے سلوک کی مذمت کی اور ان سے یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسے عملی اقدامات کرے جن سے کشیدگی مزید نہ بڑھے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے امید ظاہر کی کہ اگر سنجیدگی اور نیک نیتی سے کوششیں کی جائیں تو ان شاء اللہ حالات میں بہتری آئے گی۔

Check Also

یکم دسمبر سے تعلیمی ادارے صبح کتنے بجے کھلیں گے؟طلبہ اور والدین کے لیے اہم خبر

اسلام آباد : یکم دسمبر سے اسکولوں اور کالجوں کے لیے نئے اوقاتِ کار کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *