کراچی(رپورٹ، وسیم خان) سہیل رانا آرٹ پروڈکشن کے روح رواں معروف پروڈیوسر ڈائریکٹر اور سوشل ایونٹ آرگنائز سہیل رانا کی جانب سے دارالسکون میں خصوصی بچوں کے ساتھ محبت بھرا دن منایا گیا جہاں سہیل رانا نے مشہور فلم اسٹار لیلیٰ اور ڈاکٹر زی خان (کنٹسٹنٹ تماشا سیزن 5) کو خصوصی طور پر داراسکون میں مدعو کیا –
فلم اسٹار لیلیٰ اور ڈاکٹر زی خان کے دارالسکون میں خصوصی بچوں کے ساتھ محبت بھرے اور دل کو چھو لینے والے لمحات دیکھنے کو ملے دارالسکون جو ہمیشہ سے امن و محبت کا مرکز رہا ہے آج خوشیوں اور مسکراہٹوں سے بھر گیا اس موقع پر فلم اسٹار لیلیٰ اور ڈاکٹر زی خان نے خصوصی بچوں میں تحائف تقسیم کیے، ان کے ساتھ وقت گزارا، خوشیاں، مسکراہٹیں اور محبتیں بانٹیں بچوں نے بھی فنکاروں کے ساتھ گھل مل کر خوشی کا اظہار کیا اور مختلف ٹیبلوز پیش کیے دارالسکون انتظامیہ نے فلم اسٹار لیلیٰ اور ڈاکٹر زی خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے دورے خصوصی بچوں کی حوصلہ افزائی کا باعث بنتے ہیں اور معاشرے میں محبت و ہمدردی کا پیغام عام کرتے ہیں-
تقریب کے اختتام پر بچوں کے لیے خصوصی دعوت کا بھی اہتمام کیا گیا اور دونوں فنکاروں نے دارالسکون کے مشن کو سراہتے ہوئے آئندہ بھی ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر فلمسٹار لیلی اور ڈاکٹر زی خان نے دارالسکون کے لیے ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا، دارالسکون کے جی ایم Bonny نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوٗئے دارالسکون کی تاریخ بیان کی اور بچوں کی دیکھ بھال علاج معالجے کے حوالے سے تمام تر تفصیلات سے آگاہ کیا
THE PUBLIC POST