پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے پاک فوج نے بھرپور کارروائیوں میں دشمن کی ایل او سی پر کئی پوسٹوں کو تباہ کردیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کی بھارتی جارحیت کے خلاف بھرپور جوابی کارروائیاں جاری ہیں اور پاک فوج نے چری کوٹ کے بالمقابل جبڑی پوسٹ کو بھی تباہ کردیا ہے۔
پاکستانی کارروائی کے نتیجے میں پوری پوسٹ آگ کی لپیٹ میں آگئی، جس پر بھارتی فوج کے جوان بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔ فوٹیج میں پوسٹ کے تباہ ہونے کے بعد دھواں نکلنے کے مناظر بھی بخوبی دیکھے جا سکتے ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پونچھ سیکٹر میں ہیڈ کوارٹر 93 بریگیڈ کی تباہی کی فوٹیج بھی دیکھی جاسکتی ہے۔ اس سے قبل 12 بریگیڈ اڑی سیکٹر میں بھی بھارتی فوج کو منہ کی کھانی پڑی۔ بھارتی جارحیت کا جواب پاک فوج بھرپور طریقے سے دے رہی ہے۔
دریں اثنا لائن آف کنٹرول پر بھارتی پوسٹ کو ایک اور منہ توڑ جواب دیا گیا، جب مندل سیکٹر میں سری ٹاپ پر بھارتی پوسٹ کو پاک فوج نے تباہ کر ڈالا۔ پاک فوج کی گولہ باری کے بعد بھارتی پوسٹ دھویں کی لپیٹ میں نظر آئی۔
پاکستان کی مسلح افواج کی کارروائیوں سے بھارتی فوج کے قدم اکھڑ چکے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر فورسز نے بھارتی جارحیت کیخلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے انڈین چیک پوسٹ کو تباہ کردیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کی بھارتی جارحیت کے خلاف بھرپور جوابی کارروائیاں جاری ہیں، تازہ کارروائی میں پاکستانی فوج نے کوٹ کٹھیرہ کوٹلی سیکٹر میں بھارتی چیک پوسٹ کو تباہ کردیا۔
پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی گول ٹیکری پوسٹ کو تباہ کیا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج بھرپور طریقے سے بھارتی جارحیت کا جواب دے رہی ہے۔