اسلام آباد میں 9، 10 اپریل کو مقامی چھٹی کا اعلان

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کے لیے دو روزہ مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

انتظامیہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں جمعرات 9 اپریل اور جمعہ 10 اپریل کو تمام تعلیمی ادارے اور سرکاری و نجی دفاتر بند رہیں گے۔

تاہم، اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ ضروری خدمات فراہم کرنے والے ادارے معمول کے مطابق اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے رہیں گے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

Check Also

اسلام آباد پر دھاوا بولاتو اپنا ہی نقصان ہوگا، محسن نقوی کی پی ٹی آئی کو وارننگ

لاہور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان تحریک انصاف کو خبردار کرتے ہوئے کہا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *