غیر قانونی امیگریشن پاکستان کیلئے بھی انتہائی حساس مسئلہ ہےوفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے کہا ہے کہ غیر قانونی امیگریشن پاکستان کےلیے بھی انتہائی حساس مسئلہ ہے۔

اسلام آباد میں محسن نقوی سے پولینڈ کے نائب وزیر داخلہ نے وزارت داخلہ میں ملاقات کی، اس موقع پر وزیر مملکت طلال چوہدری اور پولینڈ میں سفیر محمد سمیع بھی موجود تھے۔

اس دوران دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں ممالک کے وزرائے داخلہ نے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کےلیے حکومتی سطح پر روابط بڑھانے کا فیصلہ کیا۔

دوران ملاقات ‎غیر قانونی امیگریشن، بارڈر سیکیورٹی اور میوچل لیگل اسسٹنٹس سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔

دوران گفتگو محسن نقوی نے کہا کہ غیر قانونی امیگریشن پاکستان کیلئے بھی انتہائی حساس مسئلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ غیرقانونی امیگریشن میں ملوث مافیا کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے،‎ سمندری بارڈر کو محفوظ بنانے کے لیے کوسٹ گارڈز کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔

Check Also

وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی اہم ملاقات آج متوقع، سیاسی و علاقائی صورتحال پر مشاورت ہو گی

وزیرِاعظم شہباز شریف اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان آج اہم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *