بی پی ایل: کھلاڑیوں نے میچ کا بائیکاٹ کردیا،ٹیمیں ٹاس کیلئے بھی نہ آسکیں

بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے آج کھیلے جانے والے میچ میں کھلاڑیوں نے بائیکاٹ کردیا۔

میرپور ڈھاکا میں بائیکاٹ کی وجہ سے چٹوگرام رائیلز اور ناؤخلی ایکسپریس کا میچ شروع نہیں ہوسکا، دونوں ٹیمیں ٹاس کے لیے میچ کے وینیو پر نہیں پہنچیں۔

خیال رہے کہ بنگلادیش بورڈ ڈائریکٹر نظم السلام کے بیان پر کرکٹرز نے کرکٹ سرگرمیوں کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر نظم السلام کے بیان کے بعد کرکٹرز نے بائیکاٹ کی دھمکی دی تھی۔

بنگلادیشی کھلاڑیوں نے تمام فارمیٹ کے کرکٹ کے بائیکاٹ کی دھمکی دیتے ہوئے نظم السلام کے استعفے کا مطالبہ کیا تھا۔

Check Also

بھارت: حاملہ انفلوئنسر کو درخت سے باندھ کر زندہ جلانے کا ہولناک واقعہ

بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والی 28 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر منجیت کور مبینہ اغوا، …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *