مقبوضہ اسرائیل کے مختلف علاقوں میں شہد کی مکھیوں کے بڑے غول اچانک ظاہر ہونے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کر رہی ہیں۔
ان مناظر کو دیکھنے کے بعد بعض صارفین اسے ایک غیر معمولی قدرتی مظہر قرار دے رہے ہیں، جبکہ دیگر حلقے اسے اسرائیل کے لیے ایک “قدرتی انتباہ” یا “عبرت انگیز علامت” کے طور پر تعبیر کر رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی اسرائیل کے شہر نیتیووت میں ہزاروں شہد کی مکھیاں اچانک بڑی تعداد میں جمع ہو گئیں، جس کے نتیجے میں بازاروں اور تجارتی مراکز میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق یہ منظر کسی فلمی یا قیامت خیز منظرنامے سے کم نہ تھا، جہاں ہر سمت پرواز کرتی مکھیوں نے شہریوں کو گھروں اور دکانوں کے اندر محدود ہونے پر مجبور کر دیا۔
حکام نے فوری طور پر رہائشیوں اور تاجروں کو ہدایت جاری کی کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے دروازے اور کھڑکیاں بند رکھیں تاکہ کسی بھی ممکنہ نقصان سے بچا جا سکے۔ بعض اطلاعات میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مکھیوں کے ایک بڑے غول نے ایک فوجی طیارے کی روانگی میں رکاوٹ ڈالی، کیونکہ وہ اس کے انجن کے قریب بڑی تعداد میں جمع ہو گئی تھیں۔
THE PUBLIC POST