اداکارہ حبا بخاری نے وائرل کلپ میں اپنی تصویر کی وضاحت دیدی

کراچی: نامور پاکستانی اداکارہ حبا بخاری نے پی ٹی وی کے پرانے وائرل کلپ میں اپنی تصویر پر ہونے والی بحث سے متعلق وضاحت کردی۔
کچھ عرصہ قبل پی ٹی وی کی ایک میوزیکل نائٹ کا پرانا کلپ وائرل ہوا تھا، اس کلپ میں ایک کم عمر لڑکی نظر آئی جس کی شکل حیران کن طور پر حبا بخاری سے ملتی جلتی تھی سوشل میڈیا صارفین یہ جاننے کے لیے بے تاب تھے کہ آیا وہ واقعی حبا بخاری تھیں یا ان کی کوئی ہم شکل بھی موجود ہے۔

تاہم، اب اداکارہ نے خود اس بارے میں وضاحت کر دی ہے انہوں نے بتایا کہ وہ واقعی اسی کلپ میں موجود تھیں، اس وقت وہ ساتویں یا آٹھویں جماعت میں پڑھتی تھیں اور یہ کلپ تقریباً 2011 کا ہے۔

وہ اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ اس پروگرام میں گئی تھیں کیونکہ ان کے خاندان کا کوئی فرد پی ٹی وی کے ٹیکنیکل ڈیپارٹمنٹ میں جان پہچان رکھتا تھا، انہوں نےکہا کہ بچپن میں وہ اپنے گھر والوں کے ساتھ میوزیکل شوز اور مشاعروں میں جایا کرتی تھیں، اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ انہیں اپنی عمر بتانے سے کوئی خوف یا جھجھک نہیں ہے۔

Check Also

مفتاح اسماعیل کراچی کی فکر چھوڑیں، پہلے اپنی ناکام معاشی پالیسیوں کا حساب دیں، سعدیہ جاوید

کراچی: ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے مفتاح اسماعیل کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *