پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں بھی جرمانہ

کراچی(پبلک پوسٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں بھی سلو اوور ریٹ پر جرمانہ ہوگیا۔

آئی سی سی کے مطابق تیسرے ون ڈے میں پاکستان ٹیم مقررہ وقت میں ایک اوور پیچھے رہی جس کے باعث قومی ٹیم پر میچ فیس کا پانچ فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔

دوسری جانب، قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے بھی اپنی غلطی تسلیم کر لی ہے۔

پاکستان کو پہلے ون ڈے میں بھی سلو اوور ریٹ پر جرمانہ ہوا تھا تاہم قومی ٹیم جرمانے سے کوئی سبق نہیں سیکھ سکی اور دوبارہ جرمانہ کروا بیٹھی۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کیا تھا جبکہ پانچ میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کیویز نے گرین شرٹس کو 4-1 سے شکست دی تھی۔

Check Also

پی سی بی اسکول کرکٹ: ابراہیم علی بھائی اور بیکن ہاوس اسکول کی شاندار فتوحات

کراچی (اسپورٹس ڈیسک)پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام برائے اسکول کرکٹ (کراچی ریجن) کے تحت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *