ظالم نظروں سے تم نہ مجھ کو دیکھو،علی ظفر، علی حیدر کی آواز میں دوبارہ ریلیز

پاکستانی مشہور گانا ’ظالم نظروں سے تم نہ مجھ کو دیکھو ‘ علی ظفر اور علی حیدر کی آواز میں اردو اور پشتو میں دوبارہ ریلیز کردیا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں علی ظفر نے بتایا کہ ’میرے نئے البم کا پہلا گانا ’’ظالم نظروں سے‘‘ ریلیز ہو گیا ہے، جس میں علی حیدر بھی خصوصی طور پر شریک ہیں۔

یہ گانا اصل میں علی حیدر نے گایا تھا اور اب علی ظفر نے اپنی دلکش آواز اور جذباتی انداز کے ساتھ دوبارہ گایا ہے۔

اس نئے ورژن میں ماضی کے گانے کی محبت اور یادیں برقرار رکھتے ہوئے، نئی نسل کو پاکستانی موسیقی کے سنہری دور سے جوڑا گیا ہے۔

اس پروجیکٹ میں علی حیدر اور علی ظفر کا کمال تعاون نظر آتا ہے، جس نے اس کلاسک دھن کو ایک مرتبہ پھر دوبارہ زندہ کردیا ہے۔

Check Also

پاکستان نے تاریخ میں پہلی بارقرضہ قبل از وقت واپس کردیا

اسلام آباد: پاکستان نے تاریخ میں پہلی بار قرضہ قبل از وقت واپس کردیا۔ پاکستان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *