کراچی کے مصروف ترین تجارتی علاقے طارق روڈ پر ڈولمین مال کے قریب واقع ایک گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام حرکت میں آگئے۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق فائر اینڈ ریسکیو کی ٹیمیں، ایمبولینس اور فائر بریگیڈ کے ٹرک فوری طور پر جائے وقوعہ کی جانب روانہ کردیے گئے ہیں۔ فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، جبکہ علاقے میں دھواں پھیلنے کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی ہے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ گودام میں آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہیں، جبکہ ابتدائی طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ امدادی ٹیمیں صورتحال پر قابو پانے اور آگ کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہیں۔
مزید تفصیلات آگ پر قابو پانے کے بعد جاری کی جائیں گی۔
THE PUBLIC POST