کراچی: خراب فضائی معیار سے نزلہ، کھانسی، سانس کی بیماریوں میں اضافہ

کراچی میں خراب فضائی معیار سے نزلہ، کھانسی اور سانس کی بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ماہرِ امراضِ تنفس ڈاکٹر جاوید خان کا کہنا ہے کہ بارشیں نہ ہونے سے کراچی کا ایئر کوالٹی انڈیکس متاثر ہوا ہے، جس سے سانس کی بیماریوں کے مریضوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں سانس کے انفیکشنز کے مریضوں کی تعداد میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ماہرِ امراضِ تنفس نے شہریوں کو احتیاط کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بچے، بزرگ افراد اور سانس کے امراض میں مبتلا افراد خاص احتیاط کریں۔

ان کا کہنا ہے کہ گھروں اور دفاتر میں ہوا کی مناسب آمد و رفت یقینی بنائی جائے۔

Check Also

معروف تاجر رہنما و چیئرمین کراچی سندھ تاجر اتحاد شیخ حبیب کی قیادت میں وفد کی کراچی چیمبر آمد

کراچی(رپورٹ، وسیم خان) معروف تاجر رہنما و چیئرمین کراچی سندھ تاجر اتحاد شیخ حبیب کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *