کراچی: حسن اسکوائر کے قریب ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

کراچی کے علاقے حسن اسکوائر کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد مشتعل افراد نے ٹینکر کو آگ لگا دی۔

پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 55 سالہ بشیر کے نام سے ہوئی ہے، حادثے کے بعد علاقے میں موجود مشتعل افراد نے واٹر ٹینکر کو آگ لگا دی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی موقع پر پہنچی جس نے آگ پر قابو پایا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے اسی مقام سے کچھ دور ہی کریم آباد فرنیچر مارکیٹ کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 نوجوان بھائی جاں بحق ہو گئے تھے۔

Check Also

قرض کی عدم ادائیگی پر بیوی و بچی کے مبینہ اغواء سے دلبرداشتہ محنت کش کی خودکشی

شیخو پورہ کے علاقے فاروق آباد میں مبینہ طور پر قرض کی ادائیگی میں تاخیر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *