بھارتی کرکٹ ٹیم کے رکن اور اسپنر یوزویندر چہل کی اہلیہ اور ڈانسر دھناشری ورما کے درمیان 4 سالہ شادی اختتام پذیر ہوگئی اور دونوں نے ایک دوسرے کیساتھ علیحدگی کا فیصلہ کرلیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی اسٹوری شیئر کرتے ہوئے بھارتی اسپنر یوزویندر چہل نے اپنے چاہنے والوں کی حمایت کا شکریہ ادا کیا اور اپنی تحریر کردہ بیان میں لکھا کہ خدا نے مجھے اتنی بار بچایا ہے کہ میں گن بھی نہیں سکتا۔ تو میں صرف تصور ہی کر سکتا ہوں کہ کتنی بار میں بچا ہوں اور مجھے معلوم بھی نہیں ہوا۔ شکریہ خدا، ہمیشہ میرے ساتھ رہنے کے لیے۔
