بلوچستان کی سرد ہواؤں کے اثرات،کراچی میں بھی سردی کی شدت میں اضافہ

کراچی (پبلک پوسٹ )
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کی سرد ہوائیں ملک کے دیگر حصوں پر اثر انداز ہو رہی ہیں، جس کے نتیجے میں کراچی میں بھی سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

شہر میں وقفے وقفے سے ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں اور موسم عام طور پر سرد و خشک رہنے کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک اور شدید سرد ہے۔ چمن اور گردونواح میں یخ بستہ ہوائیں چل رہی ہیں، جس کے باعث درجہ حرارت منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے

۔ کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی دو اور قلات میں منفی چار ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے عوام کو سردی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی ہے۔

Check Also

پاکستان میں پانی کا شدید بحران ہے ذخائر تیزی سے کم ہورہے ہیں، ایشیائی ترقیاتی بینک

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کا کہنا ہے کہ پاکستان کو پانی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *