قومی ویمن کرکٹر عمائمہ سہیل شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی عمائمہ سہیل شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

پاکستانی ویمن انٹرنیشنل کرکٹر اور آل راؤنڈر عمائمہ سہیل کی شادی کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی، اس موقع پر اہلِ خانہ، قریبی رشتہ داروں اور دوست احباب نے شرکت کی۔

شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہیں، جنہیں شائقین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔

واضح رہے عمائمہ سہیل کا شمار پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی نمایاں کھلاڑیوں میں ہوتا ہے اور وہ مختلف بین الاقوامی مقابلوں میں ملک کی نمائندگی کر چکی ہیں۔

ان کی شادی کے موقع پر کرکٹ کے حلقوں اور مداحوں کی جانب سے بھی مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔

Check Also

لاہور ہائیکورٹ کا نورین نیازی سے بیٹیوں کی ملاقات کرانے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین نیازی کی دونوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *