گل پلازہ آتشزدگی میں تخریب کاری کے شواہد نہیں ملے، کراچی پولیس چیف

کراچی:کراچی پولیس چیف آزاد خان نے کہا ہے کہ سانحہ گل پلازہ کی ابتدائی تحقیقات میں تخریب کاری کے شواہد نہیں ملے۔

گل پلازہ کے دورہ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کراچی پولیس چیف نے کہا کہ یہ افسوسناک واقعہ ہے جس میں اب تک 14 افراد کی ہلاکت کنفرم ہوئی ہے، 18 افراد زخمی جبکہ 59 سے 60 افراد لاپتا ہیں۔

کراچی پولیس چیف کے مطابق اسپتال میں اب کوئی زخمی زیر علاج نہیں، انتظامیہ نے ہمیں رپورٹ دی اور اس میں کسی کی غفلت پائی گئی تو مقدمے کا اندراج بھی ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ریسکیو آپریشن احتیاط کے ساتھ کیا جارہا ہے اختتام کا ٹائم فریم نہیں دیا جاسکتا۔

Check Also

کراچی: منشیات بیرون ملک بھیجنے والاعالمی گروہ پکڑا گیا، 8ملزمان گرفتار، 90 کروڑ کی آئس برآمد

کراچی: ٹاسک فورس کراچی اور وفاقی سول حساس ادارے نے بڑی کارروائی میں بین الاقوامی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *