کراچی: غیر قانونی مقیم 11 افغان باشندوں کوپولیس نے حراست میں لے لیا

کراچی: پولیس کا کراچی میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندگان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
تھانہ شاہراہ نور جہاں کی حدود میں مخبر خاص کی اطلاع پر مختلف مقامات پر کامیاب چھاپہ مار کارروائیاں کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر مقیم 11 افغان باشندوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

زیر حراست افغان باشندوں میں جاوید ولد نظیر خان، جلیل ولد عقل خان، گل عالم ولد میر عالم، فرمان ولد غلام سخی شامل ہیں۔

منصور ولد محمد رحیم، صادق ولد خان محمد، گلزار ولد میر عالم، صدام ولد جمعہ خان، صدام ولد حیات خان، بشیر خان ولد شیر محمد اور مدثر ولد محمد رحیم بھی زیر حراست افراد میں شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ان تمام غیر قانونی مقیم افغان باشندگان کو افغانستان ڈی پورٹ کے لیے روانہ کیا جائے گا۔

Check Also

کراچی: قصبہ کالونی میں زہریلی چیز کھانے سے بچی جاں بحق، بھائی اسپتال منتقل

کراچی کے ضلع غربی کے علاقے قصبہ کالونی میں گھر میں زہریلی چیز کھانے سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *