کراچی:آبرو ایجوکیشنل ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور نے کراچی میں ایک تعارفی تقریب کا انعقاد مقامی ریسٹورنٹ میں کیاگیا اس تقریب میں کراچی کی معروف شخصیات نے بہت جذبے اور خلوص کے ساتھ شرکت کی ان میں معروف بزنس مین سید عامر شاہ، سرکاری افسر ڈائریکٹر نیب ہارون رشید،ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ بے نظیر بھٹو یونیورسٹی ڈاکٹر سلیمان ثروت، ممبر قومی مزمل قریشی وائس چانسلر علما یونیورسٹی منصور الظفر داؤد،صدر روٹری کلب کراچی، مسعود عالم، معروف بزنس مین ظفرالاسلام، معروف سوشل ورکر انیس مرچنٹ اور عمئمہ عارف حسن شامل تھے
معروف سوشل ورکر انیس مرچنٹ نے اس موقع پر ایک لاکھ روپے کا عطیہ دینے کا اعلان کیا آبرو فاؤنڈیشن کی سربراہ روبینہ شکیل نے کہا کہ تقریب کے انعقاد کا بنیادی مقصد آبرو فاؤنڈیشن کا تعارف اور ہم اس ادارے کو کس طرح سے باعزت طریقے سے چلاتے ہیں بتانا اور اس طریقہ کار کو متعارف کروانا تھاآبرو فاؤنڈیشن چندہ مانگنے والا ادارہ نہیں ہے بلکہ ہم اپنے وسائل سے آمدنی حاصل کرتے ہیں اور اسی کے ذریعے ادارے کے اخراجات کو پورا کرتے ہیں روبینہ شکیل نے کہا کہ کراچی کی عوام صرف اپنے گھرون اور دفاتر کا سوکھا مہیا کریں
گزشتہ تئیس سالوں میں پچاس ہزار بچے اے لیول مکمل کر کے فارغ تحصیل ہو چکے ہیں اور آج ہمارے معاشرے میں باعزت طریقے سے نہ صرف اپنا بلکہ اپنے خاندان کا وسیلہ بنے ہوئے ہیں آبرو ایجوکیشنل ویلفیئر فاؤنڈیشن غریب اور نادار گھرانوں سے بچوں کو تعلیم دے رہا ہےاس وقت آبرو فاؤنڈیشن کے زیر تحت گیارہ کیمپس چل رہے ہیں اور ان میں سات ہزار بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں آبرو فاؤنڈیشن بچوں کو ٹیکنیکل تعلیم کی سہولت بھی مہیا کررہا ہے
ڈاکٹر رئیس مرچنٹ بحیثیت ایگزیکٹیو ڈائریکٹر آبرو فاؤنڈیشن ان پہ آبرو فاؤنڈیشن کو متعارف کروانے کی ذمہ داری ڈالی گئی جو الحمدﷲ ڈاکٹر رئیس مرچنٹ کے ساتھ صولت فضل رومی، بلال رومی، اطہر جاوید صوفی، وسیم خان، ندیم اسرار،انیس احمد مرچنٹ محمد افضل ایڈوکیٹ کے تعاون سے کامیاب ہوسکا ڈاکٹر رئیس مرچنٹ نے ان تمام دوستوں اور ساتھیوں کا شکری ادا کیاآبرو فاؤنڈیشن لاہور سےآئی ٹیم کی سربراہ میڈم روبینہ شکیل اور ان کی ٹیم کے سرکردہ ممبران جن کی محنت اور کاوشوں سے اس پورےدورے کو کامیاب بنایا گیا ان میں عطیہ ناصر، ندا خان رابعہ شکیل،محمد علی، وقاص شاہد،نعیم شہزاد آبرو فاؤنڈیشن کراچی کے تمام کرم فرماؤں اور ساتھ کھڑے ہونے والے معزز مہمانان گرامی کے تہ دل سے شکر گزار ہیں اور امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں ہمیں اپنے معزز دوست اور ساتھیوں کی مکمل معاونت ملے گی
THE PUBLIC POST