کراچی، پشاور اور لاہور کو دیکھ لیں، پنجاب کے ہر شہر میں ترقی نظر آئے گی، خواجہ سعد رفیق

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ کراچی، پشاور اور لاہور دیکھ لیں اور خود ہی فیصلہ کریں، پنجاب کے کسی شہر بھی جائیں آپ کو تبدیلی نظر آئے گی۔

گمبہ اسکردو میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ نواز شریف نے پاکستان میں جدید انفرااسٹرکچر کی بنیاد رکھی، نواز شریف کی حکومتیں نہ گرائی جاتیں تو یہ ملک ترقی کر چکا ہوتا، ہم اپنی کوتاہی کا اعتراف کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ این ایف سی میں گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو شیئر ملنا چاہیے، این ایف سی میں آپ کو حصہ ملے گا تو پیسے مانگنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

سعد رفیق نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو جلسے کرنے کی اجازت ہونی چاہیے، اٹھارویں ترمیم کے بعد وفاق سے زیادہ صوبوں کے پاس فنڈز ہیں، کراچی بدقسمتی سے گندگی کا ڈھیر ہے، کوئی داد رسی کرنے والا نہیں۔

Check Also

منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے خلاف نگرانی سخت، ایف بی آر کا نیا نظام نافذ

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *