کراچی میں آج سب سے زیادہ بارش کہاں ہوئی ؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

محکمہ موسمیات نے کراچی میں ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کردیے، شہر قائد میں سب سے زیادہ بارش ڈی ایچ اے فیز 7 میں ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات نے صبح 11 سے 2 بجے تک کراچی میں ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کردیے، جن کے مطابق اس دوران سب سے زیادہ بارش ڈی ایچ اے فیز 7 میں ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مسرور بیس پر 18 ملی میٹر، کیماڑی اور کورنگی میں 15 ملی میٹر بارش ہوئی، گلشن معمار میں 16 اور سرجانی میں 13 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اعدادوشمار کے مطابق نارتھ کراچی میں 12، اورنگی ٹائون میں 8 ملی میٹر، سعدی ٹائون اور شاہراہ فیصل پر 7 ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ ناظم آباد اور گلشن حدید میں 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق یونیورسٹی روڈ اور ایئر پورٹ کے اطراف میں 9 ملی میٹر بارش ہوئی، جناح ٹرمینل پر 4 اور بحریہ ٹائون میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

خیال رہے کہ کراچی میں کل سے دوبارہ مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا جو رات بھر جاری رہا تھا، اس دوران کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش ہوئی تھی۔

گذشتہ روز بھی شارع فیصل، شاہ فیصل کالونی، آئی آئی چندریگر، لیاری، گارڈن، صدر، ایم اے جناح روڈ کے علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہا۔

اسی طرح گلشن معمار، گلستان جوہر، سہراب گوٹھ، ایف بی ایریا، ناظم آباد، نارتھ کراچی، ناگن چورنگی، میں بھی بادل برسے۔

گلشن اقبال، ملیر، طارق روڈ، اورنگی ٹاؤن، بلدیہ، بفرزون کے علاقوں میں بھی تیز بارش ہوئی تھی۔

بارش کے دوران مختلف حادثات میں تین افراد بھی جاں بحق ہوگئے تھے۔

Check Also

ن لیگ سے لفظی جنگ؛ پیپلز پارٹی کا وزیراعظم سے ملاقات کرکے معاملہ اٹھانے کا فیصلہ

پیپلز پارٹی نے ن لیگ سے لفظی جنگ کا معاملہ وزیراعظم کے سامنے اٹھانے کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *