ورسٹائل فنکارہ سدرہ شیخ اور میوزک کمپیٹیشن کےپوزیشن ہولڈر سنگر عابدخان کو خراج تحسین

حیدرآباد (رپورٹ، آر کے نیئر) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں ہدایتکار و پروڈیوسر زاہد شاہ کے پیش کیے جانے والے اصلاحی کھیل بیٹی رانی میں شاندار پرفارمنس پیش کرنے پر حیدر آباد اسٹیج ٹی وی کی ورسٹائل فنکارہ سدرہ شیخ اور میوزک کمپیٹیشن میں پوزیشن ہولڈر سنگر عابدخان کے اعزاز میں آئیڈیاز و کامران آرٹ پروموٹرز کی جانب سے تقریب پذیرائی کا انعقاد کیا گیا –

اس موقع پر منتظمین اور مہمانوں کی جانب سے فنکاروں اور مہمانوں کو اجرک، ٹوپی ، اور گلدستے و تحائف پیش کیے گئے اس موقع پر مقررین نے سدرہ شیخ کو ان بہترین پرفارمنس پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ سدرہ شیخ وادی مہران کا فخر ہیں سدرہ شیخ نے کامران آرٹ پروموٹر اور آئیڈیاز کا شکریہ ادا کیا مقررین نے گلوکار عابد خان کی فنی صلاحیتوں کا بھی خوب سراہا

Check Also

نیپال پریمیئر لیگ’راولپنڈی ایکسپریس‘شعیب اختر کا اسٹیڈیم میں شاندار استقبال

پاکستان کے سابق مایہ ناز فاسٹ بولر شعیب اختر نیپال پریمیئر لیگ (این پی ایل) …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *