یوتھ کارڈ کا اجراءسندھ حکومت کا انقلابی قدم ہے، شرجیل میمن

کراچی: سندھ کے سینئرصوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ یوتھ کارڈ کا اجراء سندھ حکومت کا انقلابی قدم ہے۔
اپنے بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لیے کوشاں ہے۔ سندھ یوتھ کارڈ نوجوانوں کو بینکنگ، ڈیجیٹل سہولیات اور مالی معاونت تک رسائی فراہم کرے گا۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ابتدائی مرحلے میں ایک لاکھ نوجوان سندھ یوتھ کارڈ سے مستفید ہونے جا رہے ہیں، سندھ یوتھ کارڈ کے ذریعے مستفید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد دس لاکھ تک بڑھانے کا ہدف ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو لیپ ٹاپ، اسمارٹ فونز، الیکٹرک بائیکس اور کاروباری ضروریات کے لیے رعایتی مالی سہولیات فراہم کی جائیں گی، پیپلز پارٹی نوجوانوں کو صرف وعدے نہیں بلکہ تعلیم، روزگار اور ترقی کے عملی مواقع فراہم کر رہی ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ ہمارے نوجوان سندھ کا مستقبل ہی نہیں بلکہ آج کی سب سے بڑی طاقت ہیں، سندھ یوتھ کارڈ کے ذریعے نوجوانوں کو اسکالرشپس، فنی تربیت، ملازمتوں اور کاروبار کے مواقع ملیں گے۔

Check Also

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے25 کروڑ ڈالر کے قرض کی منظوری دیدی

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 25 کروڑ ڈالر کے قرض کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *