مریم نواز کیخلاف نامناسب زبان استعمال کرنیوالے شہری سے متعلق عدالت کا بڑا فیصلہ

لاہور(پبلک پوسٹ)مریم نواز کے خلاف نامناسب زبان استعمال کرنے والے بزرگ شہری سے متعلق عدالت نے بڑا فیصلہ سنادیا۔

ساجد نامی بزرگ شہری کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف نامناسب زبان استعمال کرنے کے معاملے کی سماعت ماڈل ٹاؤن کچہری لاہور میں ہوئی، جس میں عدالت نے بزرگ شہری ساجد کو مقدمے سے ڈسچارج کردیا۔

سماعت کے موقع پر پولیس نے بزرگ شہری کو گرفتار کرکے ماڈل ٹاؤن کچہری میں پیش کیا، جہاں عدالت کے حکم پر پولیس نے بزرگ شہری کی ہتھکڑیاں کھول کر رہا کردیا ۔

کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی ۔ واضح رہے کہ ساجد نامی شہری کے خلاف تھانہ گرین ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔

Check Also

3 سال سے بنوں میں انسدادِ پولیو قطرےپلانے کیلئے رسائی نہیں: مصطفیٰ کمال

وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ گزشتہ 3 سال سے بنوں میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *