ریحام خان نے دلہن بنی پرانی تصویر شیئر کر کے معاشرتی روایات پر سوالات اٹھا دیے!

برطانوی نژاد پاکستانی صحافی، مصنف اور فلم ساز ریحام خان نے اپنی ایک پرانی دلہن بنی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی، جس کے ساتھ ایک جذباتی پیغام بھی لکھا۔

یہ تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی اور مداحوں نے اس پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا۔

ریحام خان نے کیپشن میں ماضی کی تلخ یادوں کا ذکر کرتے ہوئے ’یادِ ماضی عذاب ہے یا رب، چھین لے حافظہ میرا‘ کا شعر لکھا۔

انہوں نے معاشرتی روایات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خواتین پر روایات اور رسم و رواج کا بوجھ ڈال دیا جاتا ہے، چاہے وہ میک اپ ہو، زیورات ہوں یا ذمہ داریوں کی زنجیریں۔

انہوں نے خواتین کے لیے ایک مثبت پیغام دیتے ہوئے کہا: “آئیں، دنیا کو اپنی بیٹیوں کے لیے بدلیں، انہیں آزاد کریں، وہ کبھی بھی بوجھ نہیں بنیں گی بلکہ وہی ہاتھ ہوں گے جو آپ کو بڑھاپے میں سہارا دیں گے۔”

Check Also

پاکستان جب مارے گا تب پوری دنیا جان جائے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹننٹ جنرل احمد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *