دھرندر فلم میں سندھ پولیس کے شہید افسر چوہدری اسلم کے کردار کو منفی دکھایا گیا تو فلم سازوں کے خلاف مقدمہ کروں گی۔چوہدری اسلم کی بیوہ نورین اسلم

سندھ پولیس کے شہید افسر چوہدری اسلم کی بیوہ نورین اسلم نے بھارتی فلم دھریندر کے فلم سازوں کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر فلم میں ان کے شوہر کے کردار کو منفی انداز میں پیش کیا گیا تو وہ قانونی کارروائی کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریں گی

نورین اسلم نے اپنے مرحوم شوہر کو بہادر، نڈر اور وطن کا سچا سپاہی قرار دیتے ہوئے کہا کہ چوہدری اسلم نے وہ کارنامے انجام دیے جو آج تک کوئی پولیس افسر نہیں کر سکا۔

وہ کالعدم دہشت گرد تنظیموں کو کھلے عام للکارا کرتے تھے اور خوف کو کبھی خود پر طاری نہیں ہونے دیتے تھے۔واضح رہے کہ فلم دھریندر آئندہ ماہ دسمبر میں ریلیز کے لیے مقرر ہے، جس میں بالی وُڈ اداکار سنجے دت سندھ پولیس کے افسر چوہدری اسلم کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔

Check Also

پاکستان میں پانی کا شدید بحران ہے ذخائر تیزی سے کم ہورہے ہیں، ایشیائی ترقیاتی بینک

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کا کہنا ہے کہ پاکستان کو پانی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *