لاڑکانہ: ڈاکوؤں نے 21 زیر تربیت پولیس اہلکاروں کو لوٹ لیا

لاڑکانہ کے علاقے رتودیرو کے قریب ڈاکوؤں نے 21 زیر تربیت پولیس اہلکاروں کو لوٹ لیا۔

پولیس کے مطابق زیر تربیت اہلکار چھٹیوں کے بعد ٹریننگ اسکول لاڑکانہ واپس آرہے تھے کہ انہیں ڈاکوؤں نے گھیر لیا۔

ڈاکو پولیس اہلکاروں سے موبائل فون، نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار ہوگئے۔

ایس ایس پی احمد فیصل کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کے لیے پولیس جائے وقوعہ پر روانہ ہوگئی ہے۔

Check Also

یونس میمن اور عمیر خان کا اردو فیملی کھیل “شوہر مچائے شور”27 نومبر کو آرٹس کونسل میں پیش کیا جائے گا

کراچی (شوبز رپورٹر) کراچی تھیٹر کے معروف ڈائریکٹر یونس میمن سرگرم یونیورسل پروڈکشن ہاؤس کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *