حماس کے حملے میں دنیا کا محفوظ ترین اسرائیلی ٹینک تباہ، 3 فوجی ہلاک 

شمالی غزہ میں حماس کی کارروائی میں اسرائیل کا دنیا کا محفوظ ترین تصور کیا جانے والا مارک 4 ٹینک تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں 3 اسرائیلی فوجی ہلاک اور ایک افسر شدید زخمی ہو گیا۔

رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ جبالیا کے علاقے میں پیش آیا جہاں 401ویں آرمرڈ بریگیڈ کا ٹینک ایک زور دار دھماکے کی زد میں آ گیا۔ 

ابتدائی طور پر شبہ ظاہر کیا گیا کہ ٹینک کو راکٹ پروپیلڈ گرینیڈ (RPG) سے نشانہ بنایا گیا، تاہم بعد ازاں تحقیقاتی ٹیم نے خدشہ ظاہر کیا کہ دھماکا ٹینک کے اندر موجود گولہ پھٹنے کے باعث ہوا۔

ہلاک ہونے والے فوجیوں میں شوہم مناہم، شلومو یاکیر شریم اور  یولی فاکٹر شامل ہیں۔ زخمی افسر کا نام ظاہر نہیں کیا گیا، تاہم اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

فوج کے مطابق یہ سب اہلکار 52ویں بٹالین سے تعلق رکھتے تھے۔ اس واقعے کے بعد غزہ میں زمینی آپریشن میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 454 تک پہنچ گئی ہے۔

اسرائیل نے مارک 4 ٹینک کو ناقابل تسخیر قرار دیا تھا، بالکل اسی طرح جیسے وہ آئرن ڈوم دفاعی نظام کو ناقابل شکست سمجھتا تھا، جسے حالیہ ایران-اسرائیل جنگ کے دوران ایرانی میزائلوں نے ناکارہ ثابت کیا تھا۔

Check Also

کورین اداکارہ کانگ سیوہا 31سال کی عمر میں چل بسیں

جنوبی کوریا کی معروف اداکارہ کانگ سیوہا 31 سال کی عمر میں چل بسیں۔ کورین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *