سردی کی شدید لہر،اسکولوں کے اوقات کار تبدیل

پشاور:صوبے کے میدانی علاقوں میں سردی کی شدید لہر جاری ہے جس کے سبب کے پی حکومت نے اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کردیے۔

خیبرپختونخوا کے محکمہ تعلیم کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق محکمہ تعلیم نے موسم سرما کی تعطیلات کے بعد 16 جنوری سے اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کر دیے ہیں، صوبے کے میدانی علاقوں کے تمام پرائمری اسکولز صبح 9 بجے سے دن 1:30 تک ہوں گے۔

اعلامیے کے مطابق مڈل ہائی اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کی ٹائمنگ صبح 9 بجے سے دوپہر 2:20 تک ہوں گی۔

Check Also

کراچی میں ایک اور بند فلیٹ سے 2بچیوں سمیت ایک ہی خاندان کی 5 لاشیں برآمد

کراچی: شہر قائد میں ایک اور بند فلیٹ سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *