گورنر سندھ نہال ہاشمی کی چئیرمین طارق روڈ ٹریڈرز آلائنس ناصر محمود کے صاحبزادے کے دعوت ولیمہ میں خصوصی شرکت،

کراچی(پ ر) گورنر سندھ نہال ہاشمی نے گزشتہ روز چیئرمین ناصر محمود کے صاحبزادے کی دعوتِ ولیمہ کی پُر وقار تقریب میں خصوصی شرکت کی اس موقع پر گورنر سندھ سید نہال ہاشمی نے دلہا اور دلہن کو نئی زندگی کے آغاز پر دلی مبارکباد پیش کی اور ان کے روشن اور خوشحال مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا

تقریب میں طارق روڈ ٹریڈرز الائنس کے عہدیداران اور کاروباری برادری کی اہم شخصیات بھی موجود تھیں الیاس میمن صدر، طارق روڈ ٹریڈرز الائنس الیاس بٹ نائب صدر سلیم احمد اُنڑ جنرل سیکرٹری محمد اسلم سینئر وائس چیئرمین و رکن استقبالیہ کمیٹی معزز مہمانوں اور تاجر برادری کے رہنماؤں نے چیئرمین ناصر محمود کو صاحبزادے کی شادی کی مبارکباد دی اور تقریب کے بہترین انتظامات کو سراہاتقریب کے اختتام پر ناصر محمود نے گورنر سندھ سمیت تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا کہ اس پُر مسرت موقع پر سب کی شرکت میرے لیے باعث اعزاز ہے

Check Also

اورنگی ٹریڈرز کے عپدالقادر شخیانی کیریجنل ھیڈ KE نسیم جانی شیخ سے ملاقات

کراچی ( پ ر) اورنگی ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر عپدالقادر شیخانی کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *