بھارتی کامیڈین حدیں پار کرنے لگے، ایک اور فحش اسکینڈل سامنے آگیا

بھارت کی اسٹینڈ اپ کامیڈی میں فحش لطیفوں کی بھرمار ہونے لگی، رنویر الہ آبادیہ نازیبا سوال اسکینڈل کے بعد ایک اور کامیڈین بھی نازیبا لطیفے پر تنقید کا نشانہ بن گئیں۔بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین سواتی سچدیوا کی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے۔ اس ویڈیو میں سواتی نے اپنی والدہ کے ساتھ پیش آنے والے ایک مزاحیہ لیکن متنازع نازیبا واقعے کو بیان کیا ہے۔

ویڈیو میں سواتی نے مذاق کے انداز میں اپنی والدہ اور والد سے متعلق کچھ ایسی باتیں کہیں جس پر شو میں موجود حاضرین نے تو ہنستے ہوئے نظرانداز کردیا، لیکن سوشل میڈیا پر صارفین کی ایک بڑی تعداد نے اس پر شدید تنقید کی ہے۔صارفین نے سواتی پر خاندانی معاملات کو فحش مزاح کا موضوع بنانے کا الزام لگایا اور اسے اخلاقیات کی حد سے تجاوز قرار دیا۔ کچھ صارفین نے اس واقعے کا موازنہ یوٹیوبر رنویر الہ آبادیہ کے حالیہ تنازع سے بھی کیا۔

صارفین نے سواتی کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے، اور کچھ نے دہلی پولیس کو بھی ٹیگ کیا ہے۔ تاہم، کچھ لوگوں نے سواتی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کچھ غلط نہیں ہے۔یاد رہے کہ سواتی سچدیوا ایک معروف بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین ہیں جو اپنے بے باک انداز کےلیے جانی جاتی ہیں۔ وہ کھلے عام ایک کوئیر کامیڈین ہونے پر بات کرتی ہیں اور اپنی پرفارمنس میں LGBTQ تھیمز کو شامل کرتی ہیں۔

Check Also

دوزخ میں سب سے زیادہ رش عورتوں کا لگا ہوگا، فضا علی کی ویڈیو وائرل

اداکارہ و ٹی وی میزبان فضا علی کی جانب سے خواتین کو ان کی ’گندی‘ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *