پاکستان فلم اینڈ ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات سال 2026 تا 2028 بلامقابلہ منتخب عہدیداران،منیجنگ کمیٹی اور تاحیات وائس چیئرمین کا اعلان

کراچی: پاکستان فلم اینڈ ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات 2026 تا 2028 کے لیے بلامقابلہ منتخب ہونے والے عہدیداران کا باضابطہ اعلان کردیا گیا انتخابی کمیٹی کے چیئرمین حسن امام صدیقی نے بلامقابلہ منتخب ہونے والے عہدیداران کے ناموں کا اعلان کیا-

اس موقع پر انتخابی کمیٹی کے معزز ممبران فاروق عرشی، ریحان محمود خان، آصف احمد خان اور اطہر اقبال بھی موجود تھے اعلان کے مطابق ڈاکٹر ہما میر صدر، محمد ناصر اور ثروت جبین نائب صدر، سید محمد غوث(ایس ایم شاکر) جنرل سیکرٹری، سید کرم علی شاہ اور سحر حسین جوائنٹ سیکرٹری، نعیم حبیب خزانچی، وسیم خان انفارمیشن سیکرٹری اور مصطفی ملاح سوشل سیکرٹری منتخب ہوئے،

پاکستان فلم اینڈ ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی منیجنگ کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جس میں ذیشان صدیقی، جی ایم خاصخیلی، سرفراز سیال، مقبول احمد برفت، مجیب قریشی، عابد بشیر، محمد سلطان اور اسلم راجپوت شامل ہیں اس پر مسرت موقع پرنو منتخب صدر ڈاکٹر ہما میر نے کہایہ میرے لیے باعثِ فخر اور خوشی کی بات ہے کہ مجھے بلامقابلہ صدر منتخب کیا گیا یہ صرف ایک عہدہ نہیں بلکہ ایک بڑی ذمہ داری بھی ہے ہم سب مل کر ایسوسی ایشن کی بہتری، صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور فلم و ٹی وی، تھیٹر انڈسٹری کی فلاح کے لیے کام کریں گے-

سابق صدر عبدالوسیع قریشی نےتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان فلم اینڈ ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن گزشتہ 38 سالوں سے سرگرم عمل ہے ایسوسی ایشن کو مزید فعال بنانے کے لیے رواں سال میں نئی ممبرشپ کا عمل بھی جاری ہے جس میں پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا سے وابستہ شوبز صحافیوں کو نئی ممبرشپ دی گئی ہےچیئرمین اطہر جاوید صوفی نے کہا کہ پاکستان فلم اینڈ ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن نے فن و فنکار کی فلاح و بہود کے حوالے سے بے شمار پروگرامز مختلف شہروں میں کیے ہمارا تعاون نو منتخب کابینہ کے ساتھ بھرپور طریقے سے رہے گا –

نو منتخب جنرل سیکرٹری سید محمد غوث المعروف ایس ایم شاکر نے کہا کہ ایسوسی ایشن کو مزید فعال بنانے کے لیے آئندہ اجلاس میں نئی اصلاحات اور تجاویز پیش کی جائیں گی اور ایک نئے حوصلے اور جذبےکے ساتھ آگے بڑھاتے ہوئے سال 2026 تا 2028 کے دوران ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم سے ہونے والے سیمینارز، ورکشاپس اور فلاحی پروگرامز پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا-

نو منتخب عہدیداران نے متفقہ قرارداد منظور کرتے ہوئے سابق صدر عبدالوسیع قریشی کی ایسوسی ایشن کے لیے گراں قدر خدمات کا اعتراف کیا اور انہیں تاحیات وائس چیئرمین منتخب کر لیا واضح رہے کہ تاحیات چیئرمین کے طور پر سینئر صحافی اطہر جاوید صوفی پہلے سے ہی اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں-

اس موقع پر دونوں سینئر شخصیات کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیااس موقع پر سابق جنرل سیکریٹری پرویز مظہر، اشرف میمن، قاسم پیٹل، لیاقت شیخ، رانا طاہر، سرفراز فرید نہاش، جاوید جیۓ جا، طاہر نواب، انوار احمد مندوب، سید راشد فاطمی، عبدالستار مندرہ، مرزا محبوب عالم، جاوید عزیز، ولی رئیس، ملک ارشد اور نئے ممبران بھی موجود تھے

Check Also

پرویز قاضی کی بیماری، سلمان خان اپنے ہم شکل کی مدد کے لیے سامنے آگئے

بولی ووڈ کے مشہور سپر اسٹار سلمان خان نے اپنے پرانے ہم شکل اور باڈی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *