’’انٹرویوز دینا بند کردیں‘‘ہمایوں سعید کا خلیل الرحمن کو مشورہ

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر کو ایک انوکھا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ انٹرویوز دینا بند کردیں۔

ہمایوں سعید نے یہ بات نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کے دوران کہی۔ پروگرام کے دوران ہمایوں سعید نے میزبان تابش ہاشمی اور دیگر شرکا کے سامنے کھل کر بات چیت کی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے خلیل الرحمٰن قمر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’آپ انٹرویوز دینا بند کر دیں، آپ پہلے ہی مشہور ہیں۔‘‘

میزبان تابش ہاشمی نے اس پر مزاح کا رنگ بھرتے ہوئے کہا کہ ’’خاص طور پر رات کے اوقات میں تو ہرگز انٹرویو نہ دیں۔‘‘

تابش ہاشمی نے ہمایوں سے مزید دریافت کیا کہ ’’خلیل الرحمٰن قمر اکثر ناراض رہتے ہیں، کیا آپ سے اب بھی ناراض ہیں؟‘‘ اس پر ہمایوں سعید نے بتایا کہ ’’ابھی ٹھیک ہیں لیکن ماضی میں ایک سال تک ناراض تھے۔‘‘

یہ دلچسپ تبادلہ خیال پروگرام کے دوران ہونے والی عمومی بات چیت کا حصہ تھا، جس میں ہمایوں سعید نے مختلف موضوعات پر کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ان کا یہ مشورہ دراصل خلیل الرحمٰن قمر کے ان انٹرویوز کے حوالے سے تھا جن میں وہ کسی نہ کسی بات پر تنازع کا شکار ہو جاتے ہیں۔

Check Also

“پنجاب کا وزیراعلیٰ بننے کیلئے 500 کروڑ؟” سدھو کی اہلیہ کے بیان پر بھارت میں سیاسی بھونچال

بھارت کی ریاست پنجاب میں سیاسی ہلچل اس وقت مچ گئی جب کانگریس کے سابق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *