اگلے ماہ ایک ساتھ 4 روزہ طویل تعطیلات

لاہور : فروری کے پہلے ہفتے میں اضافی تعطیل دینے کی تجویز زیر غور ہے ، جس کے بعد شہریوں کو 4 چار روزہ تعطیلات ملنے امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے شہریوں کو فروری کے پہلے ہفتے میں بسنت کے موقع پر طویل ویک اینڈ ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ شہر میں چار روزہ تعطیلات پر غور کیا جا رہا ہے، 5 فروری کو یومِ کشمیر کے باعث پہلے ہی سرکاری تعطیل ہے، جبکہ ہفتہ اور اتوار معمول کی چھٹیاں ہیں۔

اس کے علاوہ جمعہ کو بھی اضافی تعطیل دینے کی تجویز زیر غور ہے، جس کی منظوری کے بعد شہری 4 روزہ تعطیلات سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اضافی تعطیل کا مقصد بسنت کی تقریبات کو محفوظ اور خوشگوار بنانا ہے، جبکہ تعطیلات کے باعث شہر میں ٹریفک دباؤ اور غیر ضروری موٹر سائیکل سواروں کی نقل و حرکت میں بھی کمی متوقع ہے۔

واضح رہے کہ لاہور میں بسنت کی تقریبات 6، 7 اور 8 فروری کو منعقد کرنے کا اعلان کیا جا چکا ہے، جس سے شہریوں کو تہوار منانے میں مزید سہولت حاصل ہوگی۔

Check Also

بارشوں میں حادثات، 7 افراد جاں بحق

صوبہ بلوچستان میں بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق، 4 زخمی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *