تاجروں کے نئے صوبے کے مطالبے پر  وزیر خزانہ نے کیا ردعمل دیا؟

کراچی(پبلک پوسٹ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کی ورکشاپ سے خطاب کیا اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کی۔

وزیر خزانہ نے اپنے تقریب کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو دو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، جن میں ایک بڑھتی آبادی اور دوسرا ماحولیاتی تبدیلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں نجی شعبے کو ساتھ دینا ہوگا، حکومت تنہا کچھ نہیں کر سکتی۔

ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کا آئندہ مالی سال کا بجٹ ٹیکس پالیسی آفس کی جانب سے مرتب ہوگا۔ ایف بی آر کا آئندہ مالی سال کے بجٹ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہوگا۔ نجی شعبے کو اس ملک کی قیادت کرنی ہے ۔ حکومت کا کام محض سازگار کاروباری ماحول مہیا کرنا ہے۔

ایک موقع پر تاجروں کی جانب سے وزیر خزانہ سے نئے صوبے کا مطالبہ اور اس حوالے سے سوالات کیے گئے، جس پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے جواب دینے سے گریز کیا۔

Check Also

اسٹیٹ بینک نے کرپٹو بینکنگ پر 8 سال سے عائد پابندی ختم کردی

اسلام آباد میں کرپٹو پالیسی سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آ گئی ہے۔ بلال …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *