مہنگا پیٹرول؛ ٹریفک پولیس اہلکار ڈیوٹی پر آنے جانے کیلیے سائیکل کا استعمال کرنے لگا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کے باعث ایک ٹریفک پولیس اہلکار نے اخراجات کم کرنے کے لیے ڈیوٹی پر آنے جانے کے لیے سائیکل کا استعمال شروع کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق Karachi میں بڑھتی ہوئی پیٹرول کی قیمتوں نے جہاں عام شہریوں کو متاثر کیا ہے، وہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی اس سے متاثر ہوئے ہیں۔ اسی تناظر میں ایک ٹریفک پولیس اہلکار نے متبادل سفری ذریعہ اختیار کرتے ہوئے سائیکل پر ڈیوٹی پر آنا شروع کر دیا۔

اہلکار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں وہ سائیکل پر ڈیوٹی کے لیے جاتے دکھائی دیتے ہیں۔

ٹریفک پولیس اہلکار امتیاز کے مطابق، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے باعث سفری اخراجات میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے، جسے کم کرنے کے لیے انہوں نے سائیکل استعمال کرنے کا فیصلہ کیا۔

Check Also

مختلف علاقوں سے 5 افراد کی لاشیں برآمد،نشے کے عادی ہونے کا انکشاف

کراچی کے مختلف علاقوں سے نشے کے عادی 5 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *