ٹرمپ نے یمن پر فضائی حملے کی ویڈیو پوسٹ کردی

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یمن میں حوثیوں پر حملے کی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر حملے کی ویڈیو اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا کہ حوثی ایک حملے کے لیے ہدایات لینے کے لیے جمع ہوئے تھے۔ اب حوثی کبھی بھی ہمارے بحری جہازوں کو نہیں ڈبو سکیں گے۔

حملے کی بلیک اینڈ وائٹ ویڈیو میں متعدد لوگ سڑک پر جمع دکھائی دے رہے ہیں جس کے کچھ لمحوں بعد زوردار دھماکا اور دھواں اٹھتا دکھائی دیتا ہے۔ ویڈیو میں دھماکے سے متاثر بڑے حصے کو بھی دکھایا گیا ہے۔رواں ہفتے حوثیوں کی جانب سے67 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ یہ حملے امریکا کی جانب سے کیے گئے۔ حملے منصوریہ کے ضلع حدیدیہ، سعدہ اور حاجا شامل ہیں۔

Check Also

فرانسیسی صدر کا نیتن یاہو کو دو ٹوک پیغام: غزہ کی تباہی بند کرو، جنگ بندی ہی حل ہے

پیرس(پبلک پوسٹ)فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے ٹیلیفونک گفتگو میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *