کراچی (پبلک پوسٹ )
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ گرین لائن بس منصوبے کی تعمیر کے دوران شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہا، لیکن کام مکمل ہونے کے بعد عوام کے لیے سہولت فراہم کی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ منصوبہ شروع کرتے وقت کے ایم سی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا تھا، تاہم اب تمام مسائل حل کرنے کے لیے مشترکہ طور پر کام جاری ہے۔
گرین لائن کامن کوریڈور 31 اکتوبر 2026 تک مکمل ہو کر عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔
میئر نے مزید کہا کہ حکومت نے ریڈ لائن منصوبے کے مسائل بھی حل کر دیے ہیں اور چند روز میں اس پر باضابطہ کام شروع ہو جائے گا، جس سے کراچی کے شہریوں کی روزمرہ زندگی میں آسانی آئے گی۔
THE PUBLIC POST