نعمان اعجاز سے کوئی مسئلہ نہیں بس شدید نفرت کرتا ہوں، خلیل الرحمٰن قمر

کراچی(پبلک پوسٹ)معروف ڈرامہ نویس خلیل الرحمٰن قمر نے کہا ہے کہ میرا نعمان اعجاز سے کوئی مسئلہ نہیں بس اس سے شدید نفرت کرتا ہوں اور ہمیشہ کروں گا۔

ایک پروگرام میں گفتگو کے دوران خلیل الرحمٰن قمر نے کہا ہے کہ انڈسٹری کے کئی فنکاروں سے میرے اختلافات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔ نعمان اعجاز کے ساتھ صرف اختلافِ رائے یا ناراضی کا معاملہ نہیں بلکہ ایک واضح اور سخت ناپسندیدگی ہے جسے میں چھپانا نہیں چاہتا۔

گفتگو کے دوران خلیل الرحمٰن قمر نے ماہرہ خان کے ساتھ اپنے تنازع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ماہرہ خان ایک بہترین فنکارہ ہیں اور ان کے ساتھ میرا تعلق ہمیشہ احترام اور دوستی پر مبنی رہا لیکن میں اُن الفاظ کو معاف نہیں کر سکتا جو ماہرہ نے میرے خلاف استعمال کیے تھے۔

خلیل الرحمٰن قمر نے امید ظاہر کی کہ شاید ایک دن میں اُن الفاظ کو معاف کر سکوں مگر فی الحال وہ میرے لیے قابلِ قبول نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ ان دونوں کے درمیان تلخی اُس وقت بڑھی جب ماہرہ خان نے 2020 میں ایک ٹویٹ میں خلیل الرحمان قمر کے ماروی سرمد کے خلاف الفاظ کی مذمت کی اور حیرت کا اظہار کیا کہ خواتین کی تضحیک کے باوجود انہیں پروجیکٹس ملتے ہیں۔

Check Also

“پنجاب کا وزیراعلیٰ بننے کیلئے 500 کروڑ؟” سدھو کی اہلیہ کے بیان پر بھارت میں سیاسی بھونچال

بھارت کی ریاست پنجاب میں سیاسی ہلچل اس وقت مچ گئی جب کانگریس کے سابق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *