ژوب واقعے کے شہید غلام سعید کی لاش دیکھ کر والد شدت غم سے وفات پاگئے

ژوب واقعے کے شہید غلام سعید کی لاش دیکھ کر والد بھی شدت غم سے وفات پاگئے۔

میاں چنوں میں شہید غلام سعید اور اس کے والد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع ژوب میں دہشتگردی کے واقع میں شہید ہونے والے غلام سعید کا تعلق میاں چنوں سے ہے۔

غلام سعید کا جسد خاکی اس کے آبائی گھر چک نمبر 72 پندرہ ایل پہنچا تو مقتول کے والد غلام سرور نے اسی وقت دم توڑ دیا۔

ژوب میں 9 مسافروں کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا

غلام سرور کافی عرصہ سے بیمار تھے، بیماری کی اطلاع پر بیٹا چھٹی لے کر گھر آرہا تھا۔

نماز جنازہ گاؤں 72 پندرہ ایل میں اسکول گراؤنڈ میں ادا کی گئی۔

نمازِ جنازہ میں فوج کے دستہ کے علاوہ سیاسی، سماجی، پولیس اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Check Also

پاکستان کا یو اے ای کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان کا یو اے ای کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ سہ ملکی سیریز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *