نارتھ کراچی سے لاپتہ بچے کے والد کو 5 لاکھ روپے تاوان کی کال موصول

کراچی
نارتھ کراچی سے لاپتہ ہونے والے صارم کے والد کو 5 لاکھ تاوان کا میسج موصول ہونے کے انکشاف کے بعد کیس کو اے وی سی سی میں ٹرانسفر کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی سے اغوا ہونے والے 7 سال کے صارم کا 9روز بعد بھی سراغ نہیں مل سکا۔نارتھ کراچی سے بچے کے اغوا کا کیس اے وی سی سی میں ٹرانسفر کردیا گیا ہے ، پولیس نے بتایا کہ بچے کے والد کو 5 لاکھ تاوان کی رقم کا میسج موصول ہوا تھا تاوان کامیسج بھیجنے والے نمبر کے حوالے سے چھان بین شروع کردی گئی ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ واقعے کی مختلف پہلووں سے تفتیش جارہی ہے، بچہ جس عمارت سے لاپتا ہوا وہاں 212 فیلٹس موجود ہیں تمام فلیٹس میں سرچنگ کی گئی ہے، عمارت میں موجود پانی کے4 ٹینکس کو بھی چیک کیا گیا ہے۔

پولیس نے کہا کہ واقعہ جس وقت ہوا اس وقت فلیٹس میں بجلی کی لوڈشینگ تھی اور لوڈشیڈنگ کی وجہ سے تاحال وقوع کے وقت کی سی سی ٹی فوٹیج نہیں مل سکی تاہم اطراف کی سی سی ٹی فوٹیجز حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

Check Also

فراڈ اور کرپشن میں ملوث ریلوے کنسٹریکشن پاکستان کے 3 سابقہ افسران گرفتار

فراڈ اور کرپشن میں ملوث ریلوے کنسٹریکشن پاکستان لمیٹڈ کے 3 سابقہ افسران کو گرفتار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *