چیئرمین پی سی بی کا پی ایس ایل فرنچائزز کیلئے بڑے انعام کا اعلان

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائزز کے لیے بڑے انعام کا اعلان کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ پی ایس ایل کی فرنچائزز کے لیے آنے والے ایڈیشن میں انعام کا اعلان کرکے خوشی محسوس ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فاتح فرنچائز کو 5 لاکھ ڈالرز انعام دیا جائے گا جبکہ رنر اپ فرنچائز کو 3 لاکھ ڈالرز کا انعام ملے گا۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ کرکٹ ڈویلپمنٹ کےلیے کام کرنے والی بہترین فرنچائز کو دو لاکھ ڈالرز کا انعام دیا جائے گا۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ پی ایس ایل کی گروتھ پر فرنچائزز کو انعام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، آئیں سب مل کر کرکٹ کو نئی بلندیوں پر لے کر چلیں۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے نئے سیزن میں 6 کے بجائے 8 ٹیمیں شامل ہوں گی، دو نئی ٹیموں کی نیلامی 6 جنوری 2026 کو ہوگی۔

Check Also

کراچی: پانی اور بجلی کی بندش پر شہریوں کا احتجاج،شارع فیصل اور دیگر علاقوں میں شدید ٹریفک جام

کراچی میں نیشنل ہائی وے پر پانی اور بجلی کی بندش کے خلاف علاقہ مکینوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *