فلوریڈا ہائی وے پر طیارہ چلتی کار پر جاگرا، خوفناک ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا

فلوریڈا میں ایک چھوٹے طیارے نے ہائی وے پر ہنگامی لینڈنگ کرتے ہوئے کار سے ٹکر مار دی، جس کی دل دہلا دینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق سنگل انجن بیچ کرافٹ 55 طیارے میں دو 27 سالہ افراد سوار تھے۔ پائلٹ نے انجن میں خرابی کی اطلاع دی اور ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کی، تاہم طیارہ ایک ٹویوٹا کیمری پر جاگرا۔ حادثے میں 57 سالہ خاتون ڈرائیور زخمی ہوئیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ خوش قسمتی سے پائلٹ اور اس کا ساتھی محفوظ رہے۔

حادثے کے بعد شاہراہ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، جبکہ ایمرجنسی ٹیموں نے ملبہ ہٹانے کے لیے کئی گھنٹے کارروائی جاری رکھی۔ تصاویر میں طیارہ شاہراہ کے بیچ موجود میڈین پر پھنسا ہوا دیکھا جا سکتا ہے جبکہ آس پاس سڑک بھر میں ملبہ پھیلا تھا۔

پولیس کے مطابق طیارے کے انجن کی خرابی کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں۔

اسی دوران چند گھنٹے قبل فلوریڈا میں ہی ایک اور چھوٹا طیارہ ہنگامی لینڈنگ کے دوران پلیماؤتھ ایونیو کے قریب ڈی لینڈ ہائی اسکول کے پاس گر گیا، جس میں دو افراد زخمی ہوئے۔ ایک زخمی کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ شاہراہ کو کئی گھنٹے بند رکھا گیا۔

https://x.com/Mrgunsngear/status/1998544075423695075?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1998544075423695075%7Ctwgr%5E0972cc1b9eb41009389601399450f38539ccd980%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2790685%2Fshocking-florida-plane-crash-small-aircraft-slams-into-car-on-busy-highway-2790685

Check Also

اماراتی امیگریشن قوانین میں تبدیلی، غیر قانونی افراد کو پناہ دینے پر کروڑوں کے جرمانے

دبئی: متحدہ عرب امارات نے رہائشی اور امیگریشن قوانین مزید سخت کرتے ہوئے اعلان کیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *