کراچی میں گل پلازہ کے بعدکوئٹہ کے 4 منزلہ پلازہ میں خوفناک آتشزدگی ،200 سے زائد دکانیں متاثر

کوئٹہ: کراچی میں گل پلازہ میں خوفناک آگ لگنے کے واقعے کے بعد کوئٹہ کے چار منزلہ پلازہ میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پلازے میں 200 سے زائد دکانیں اور ایک بیسمینٹ شامل ہیں اور تاجر برادری شدید پریشانی کا شکار ہے جبکہ فائر بریگیڈ اور ضلعی انتظامیہ کی متعدد گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

حکام کے مطابق جائے وقوعہ پر پولیس اور دیگر فورسز کے اہلکار بھی موجود ہیں تاکہ ہنگامی کارروائی اور عوام کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔

پی ڈی ایم اے حکام کا کہنا ہے کہ شدید نوعیت کی آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بال کا استعمال کیا جا رہا ہے جبکہ عمارت میں دھوئیں اور آگ کی شدت کے باعث کارروائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق متاثرہ پلازہ میں کمپیوٹر، موبائل فونز، گارمنٹس اور دیگر مختلف نوعیت کی دکانیں قائم تھیں جس کے باعث بڑے مالی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Check Also

کراچی، رکن قومی اسمبلی کے بھائی کے گھر پر چھاپہ،بھاری مقدار میں منشیات برآمدگی پر مقدمات درج

کراچی: شہر قائد میں ڈیفنس میں پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی کے بھائی آزاد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *