بھارت بڑے بڑے جہاز لیکر آیا جنہیں پاک فوج نے پتنگوں کی طرح کاٹ دیا، وزیر دفاع

پاک فوج کی جرات کی مثال نہیں ملتی، آئندہ مستقبل میں بچے فخر محسوس کریں گے،خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کی قیادت کی وجہ سے جوان حوصلے اور بہادری سے لڑے اور بھارت بڑے بڑے جہاز لیکر آیا جنہیں پاکستانی افواج نے پتنگوں کی طرح کاٹ کر رکھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کی قیادت نے جوانوں کا حوصلہ بڑھایا، افواج کے سربراہان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری افواج نے بہادری سے دشمن کو بھرپور جواب دیا، جب سے ہم نے آزادی حاصل کی، بھارت ہمارے خلاف ہے، برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں نے ایک الگ وطن کیلئے جدوجہد کی۔

وزیر دفاع نے کہا کہ نوجوان نسل کو تاریخ سے روشناس کروانا چاہیے، پاک فوج کی بہادری کی داستان کتابوں میں بیان کی جائیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ 78 سالہ تاریخ میں پاک فوج کی جرات کی مثال نہیں ملتی، آئندہ مستقبل میں بچے فخر محسوس کریں گے، بھارت کے خلاف کامیابی 78 سالہ تاریخ میں سنہری باب ہے، ان کا کہنا تھا بھارت بڑے بڑے جہاز لے کر آیا جنہیں ہماری فوج نے پتنگوں کی طرح کاٹ دیا۔

Check Also

عید الاضحی پر پیش کیا جانے والا سب سے بڑا کھیل “بکرا پیٹرول پہ” کی پریس کانفرنس 13مئی بروز بدھ آرٹس کونسل میں کی جائے گی

پرنٹ، الیکٹرونک، سوشل میڈیا سے پریس کانفرنس کی کوریج درخواست ہے پریس کانفرنس میں شوبز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *