بشکیک: وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات،خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال

بشکیک: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔

دونوں وزرائے داخلہ کے درمیان کرغستان کے دارالحکومت بشکیک میں ہونے والی ملاقات میں پاک ایران تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

محسن نقوی اور سکندر مومنی نے خطے میں کشیدگی میں کمی اور داخلی سلامتی کے امور پر بھی گفتگو کی۔

دونوں وزرائے داخلہ نے خطے کے پائیدار امن کے لئے سفارتی کوششیں تسلسل کے ساتھ جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

Check Also

ہانیہ عامر اسٹار ہیں،زیادہ معاوضہ لینے میں برائی نہیں: فیصل قریشی

پاکستانی اداکار فیصل قریشی نے اداکارہ ہانیہ عامر کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور اسٹار پاور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *