پی سی بی نے آٹھ ویمن کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹس دے دیے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 2026-27 سیزن کے لیے آٹھ ویمن کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کپتان فاطمہ ثناء اور سعدیہ اقبال کو سینٹرل کنٹریکٹس کی کیٹیگری اے میں شامل کرلیا گیا۔

منیبہ علی صدیقی، نشرہ سندھو اور سدرہ امین کو کیٹیگری بی میں برقرار رکھا گیا جبکہ عائشہ ظفر، گل فیروزہ اور صدف شمس کو کیٹیگری سی میں شامل کیا گیا ہے۔

ویمن کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس 30 جون 2027 تک مؤثر ہوں گے۔

فاطمہ ثناء اور سعدیہ اقبال کی مسلسل عمدہ کارکردگی کے اعتراف میں انہیں کیٹیگری اے میں جگہ دی گئی ہے۔

سینٹرل کنٹریکٹس کیٹیگریز کا تعین کھلاڑیوں کی حالیہ فارم، فٹنس اور کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

Check Also

چیئرمین آباد کی قانونی تعمیرات ڈی سیل نہ کرنے پر کاروبار بند کرنے کی دھمکی

چیئرمین آباد حنیف گوہر نے کہا ہے کہ پیر تک قانونی تعمیرات جو سیل ہوئی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *